عالمی وبا:کورونا کے سبب اموات کی تعداد 19لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 22لاکھ 2ہزار 503تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 19 لاکھ 70 ہزار 394ہو گئیں جبکہ 6 کروڑ 58 لاکھ 65 ہزار 523 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں

1562662
عالمی وبا:کورونا  کے سبب اموات کی تعداد 19لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 22لاکھ 2ہزار 503تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 19 لاکھ 70 ہزار 394ہو گئیں جبکہ 6 کروڑ 58 لاکھ 65 ہزار 523 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں

کورونا وائرس کے مریضوں  اور اس سے اموات کے اعتبار سے  سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 89 ہزار 599 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 33 لاکھ 68 ہزار 225 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل بھی  ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 4 ہزار 726 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 81 لاکھ 95 ہزار 637 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 62 ہزار 804 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 34لاکھ 48ہزار 203ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریض اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 83ہزار 203ہو گئی جبکہ کورونا کے واقعات کی تعداد 31لاکھ 64ہزار 51ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 68ہزار 802 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل واقعات 28 لاکھ 6ہزار 590رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 79 ہزار 819 ہو گئی جبکہ اس کے کل متاثرین 23 لاکھ 3 ہزار 263 ہو گئے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 52 ہزار 683 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 21 لاکھ 37 ہزار 220 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا وائرس 43 ہزار 203 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 19 لاکھ 57 ہزار 492  مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں