کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ کے حالات

انڈونیشیا میں سینوویک بائیون ٹیک کی تیار کردہ ویکسین صدارتی پیلس سے لائیو نشریات کے ساتھ پہلے صدر جوکو ویدودو اور بعد ازاں وزیر صحت کو لگائی گئی

1562790
کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ کے حالات

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 19 لاکھ 70 ہزار 394، مریضوں کی تعداد 9 کروڑ 20 لاکھ 22 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 کروڑ 58 لاکھ 65 ہزار ہو گئی ہے۔

بھارت میں وباء کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 564 اور مریضوں کی تعدادایک کروڑ 4 لاکھ 95 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

4 ہزار 192 اموات اور 2 لاکھ 98 ہزار 884 مریضوں کے ساتھ جاپان میں 4 صوبوں میں نافذ ہنگامی حالات کو مزید 7 صوبوں تک پھیلا دیا گیا ہے۔

چین میں اس وقت تک اموات کی تعداد 4 ہزار 634 اور مریضوں کی تعداد 87 ہزار 706 ہے۔ ملک میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 115 کیس ریکارڈ ہوئے ہیں جن میں سے 8 کیس  بیرونی رابطے کے حامل ہیں۔

جنوبی کوریا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 185 اور مریضوں کی تعداد 70 ہزار 212 ہے ۔ ملک میں انگلینڈ میں دیکھے گئے زیادہ متعدی کورونا وائرس کیسز کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

جنوبی کوریا کے حکام نے انگلینڈ کےلئے مسافر  پروازوں  کی ممانعت میں 21 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔

24 ہزار 645 اموات اور 8 لاکھ 46 ہزار 765 مریضوں کے ساتھ انڈونیشیا میں سینوویک  بائیون ٹیک کی تیار کردہ ویکسین  صدارتی پیلس سے لائیو نشریات کے ساتھ پہلے صدر جوکو ویدودو اور بعد ازاں وزیر صحت بودی غونادی صادیقین کو لگائی گئی۔

مالاوی میں اس وقت تک اموات کی تعداد 235 اور مریضوں کی تعداد 9 ہزار 27 ہے۔ ملک میں وزیر مواصلات صدیق میا اور وزیر برائے مقامی انتظامیہ  لینگسن بیریکایاما  کورونا وائرس کی وجہ سے وفات پا گئے ہیں۔

صومالیہ میں اموات کی تعداد 130 اور وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 726 ہے۔



متعللقہ خبریں