عالمی وبا:کورونا کے سبب اموات کی تعداد 19لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کر گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں9 کروڑ13لاکھ39 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 19 لاکھ 53 ہزار 425اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ53 لاکھ49 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکےہیں

1561862
عالمی وبا:کورونا  کے سبب اموات کی تعداد 19لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کر گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں9 کروڑ13لاکھ39 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 19 لاکھ 53 ہزار 425اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ53 لاکھ49 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکےہیں۔

برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم بےقابوہےجہاں24 گھنٹےمیں46 ہزار سے زائد  متاثرین رپورٹ ہوئے اورمجموعی واقعات کی تعداد  31 لاکھ  18 ہزار سے بڑھ  گئی ہے۔

امریکہ میں24گھنٹوں کے دوران2لاکھ 14ہزارسے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوئے اور مجموعی مریضوں کی تعداد  دو کروڑ31 لاکھ سے بڑھ  گئی ہے۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 85 ہزار49275 اموات ہو چکی ہیں۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد2 لاکھ 3ہزار617 اور81 لاکھ33 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 34 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 62 ہزار 273 ہے۔

فرانس میں27 لاکھ 86ہزار سے زائد افراد متاثر اور 68 ہزار60 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 اٹلی میں بھی 22 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ79 ہزار203 افراد ہلاک ہوچکے ہیں 



متعللقہ خبریں