عالمی وبا کے سبب اموات کی تعداد ساڑھے 19لاکھ کے قریب پہنچ گَئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں9 کروڑ6لاکھ93 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 19 لاکھ 43 ہزار 181اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ48 لاکھ13 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

1561081
عالمی وبا کے سبب اموات کی تعداد ساڑھے 19لاکھ کے قریب پہنچ گَئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں9 کروڑ6لاکھ93 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 19 لاکھ 43 ہزار 181اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ48 لاکھ13 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 83 ہزار275 اموات ہو چکی ہیں اور 2 کروڑ 29لاکھ 17 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد2 لاکھ 3ہزار اور81 لاکھ5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 34 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 61 ہزار 837 ہے۔

فرانس میں27 لاکھ 83ہزار سے زائد افراد متاثر اور 67 ہزار750 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 برطانیہ میں30 لاکھ 72 ہزار سے زائد کورونا واقعات اور81 ہزار431 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

  اٹلی میں بھی 22 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ78 ہزار755 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں