کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ کے حالات

اسرائیل میں وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو اور وزیر صحت یولی ایڈلسٹن کو لائیو نشریات میں فائزر اور بائیون ٹیک  کی کووِڈ۔19 ویکسین  لگائی گئی

1560733
کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ کے حالات

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 19 لاکھ 35 ہزار 210 سے تجاوز کر چکی ہے۔ دنیا بھر میں وائرس کے مریضوں کی تعداد  9 کروڑ ایک لاکھ  ایک  ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 کروڑ 44 لاکھ 92 ہزار ہے۔

بھارت میں وباء کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 48 اور مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 4 لاکھ 51 ہزار 346 ہو گئی ہے۔

روس میں حالیہ گھنٹوں کے دوران 456 کے اضافے سے اموات کی تعداد 61 ہزار 837 اور 22 ہزار 851 کے اضافے سے مریضوں کی تعداد 34 لاکھ ایک ہزار ہو گئی ہے۔

چین میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 غیر ملکی رابطے والے مریضوں سمیت کُل 69 کورونا کیسز  رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں اس وقت تک 4 ہزار 634 اموات واقع ہو چکی ہیں اور مریضوں کی تعداد 87 ہزار 433 ہے۔

حکام نے صوبہ ہبئی کے شہروں شی جیاجوانگ اور  شنگتائے میں عوام کو 7 دن تک گھروں میں رہنے کی تنبیہ کی ہے۔ قومی ہیلتھ کمیشن کے سربراہ جنگ جونگ وے نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا ویکسین مفت لگائی جائے گی۔

جنوبی کوریا میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کی وجہ سے 25 اموات واقع ہو چکی ہیں۔ ملک میں اموات کی کُل تعداد ایک  ہزار125  تک اور 665 کے اضافے سے مریضوں کی تعداد 68 ہزار 664 تک پہنچ گئی ہے۔

4 ہزار 35 اموات اور 2 لاکھ 83 ہزار مریضوں کے ساتھ جاپان میں  وزیر اعظم  سوگا یوشیہیدے  نے کیسز کی تعداد میں اضافے کے دوام کی وجہ سے اوساکا اور کویوٹو صوبوں میں ہنگامی حالات کے اعلان کا امکان ظاہر کیا ہے۔

3 ہزار 596 اموات اور 4 لاکھ 77 ہزار مریضوں کے ساتھ اسرائیل میں وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو اور وزیر صحت یولی ایڈلسٹن کو لائیو نشریات میں فائزر اور بائیون ٹیک  کی کووِڈ۔19 ویکسین  لگائی گئی۔

برّ اعظم افریقہ میں اموات کی تعداد 72 ہزار 216 اور مریضوں کی تعداد 33 لاکھ 7 ہزار 7 ہو گئی ہے۔ اموات کے اعتبار سے جنوبی افریقہ، مراکش ، تیونس اور مصر سر فہرست ہیں۔



متعللقہ خبریں