عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 19لاکھ کے قریب ہو گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 77 لاکھ 3 ہزار 109 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 18 لاکھ 92 ہزار 685 ہو گئیں جبکہ 6 کروڑ 31 لاکھ 83 ہزار 793 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں

1559146
عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 19لاکھ   کے قریب ہو گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 77 لاکھ 3 ہزار 109 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 18 لاکھ 92 ہزار 685 ہو گئیں جبکہ 6 کروڑ 31 لاکھ 83 ہزار 793 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 69 ہزار 990 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 57 ہزار 616 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل بھی ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 99 ہزار 43 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 78 لاکھ 74 ہزار 539 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 60 ہزار 457 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 33 لاکھ 32 ہزار 142 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے  متاثرین اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 77 ہزار 346 ہو گئی جبکہ کورونا کے واقعات کی تعداد 28 لاکھ 36 ہزار 801 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 66 ہزار 565 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل  واقعات 27 لاکھ 5 ہزار 618 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 76 ہزار 877 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 22 لاکھ 1 ہزار 945 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 51 ہزار 430 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 19 لاکھ 82 ہزار 544 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس 38 ہزار 199 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 18 لاکھ 41 ہزار 228 متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں