کرہ ارض کی اپنے محور میں گردش 24 گھنٹے سے کم ہے، سائنسدانوں کا انکشاف

حالیہ 50 برسوں میں کرہ ارض کی اپنے محور کے گرد گھومنے کی رفتار میں  اضافہ ہوا ہے

1558380
کرہ ارض کی اپنے محور میں گردش 24 گھنٹے سے کم ہے، سائنسدانوں کا انکشاف

کرہ ارض  کے گزشتہ 50 برسوں سے  اپنے محور کے گرد معمول کی رفتار سے بڑہ کر چکر کاٹنے سے دن بھی چھوٹے ہو گئے ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی خبر کے مطابق سرکاری اعداد و شمار  سے اس حقیقت کاانکشاف ہوتا ہے کہ حالیہ 50 برسوں میں کرہ ارض کی اپنے محور کے گرد گھومنے کی رفتار میں  اضافہ ہوا ہے۔

اس عمل کے نتیجے کے طور پر دن کے اب 24 گھنٹے سے کم ہونے کی توضیح کرنے والی خبر میں  بتایا گیا ہے کہ ماہرین اس فرق کو ختم کرنے  اور  وقت کو دوبارہ سے کرہ ارض  کی محور میں گردش سے ہم آہنگ بنانے کے لیے  سیکنڈز  میں ترمیم کرنے پر بحث کر رہے ہیں۔

سال 1960 سے ابتک  انتہائی حساس ریکارڈز کے مطابق  کرہ ارض کی اپنے محور میں گرد ش 24 گھنٹے سے کم عرصے میں مکمل ہوتی ہے۔

مثال کے  طور پر 19 جولائی 2020 کا دن 24 گھنٹے سے  4 منٹ کم تھا، جو کہ ریکارڈ درج کرنے کے آغاز سے کم ترین عرصہ ہے۔

 



متعللقہ خبریں