کورونا کے خلاف اہم پیش رفت ،فائزر کمپنی کی تیار کردہ دوا موثر ثابت

فائزر نے کہا کہ  اس دوا کے تیسرے مرحلے سے حاصل کردہ نتائج حوصلہ افزا ہیں اور امید ہے کہ یہ دوا کورونا کے خلاف کارگر ثابت ہو گی

1524641
کورونا کے خلاف اہم پیش رفت ،فائزر کمپنی کی تیار کردہ دوا موثر ثابت

امریکی کمپنی فائزر اور بائیو این ٹیک کی طرف سے تیار کردہ کورونا کے خلاف دوا کا تیسرا مرحلہ نوے فیصد موثر ثابت ہوا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ اس دوا کا تجربہ 43ہزار  رضا کاوں پر کیا گیا جنہیں دو خوارکیں ٹیکوں کی اور ایک خوراک نمیکن پانی میں ملا کر دی گئی۔

 اس کے نتیجے میں پتہ چلا کہ اس دوا کا اثرنوے فیصد سے زیادہ موثر پایا گیا۔

 فائزر کے عہدےدار البرٹ برلا نے بتایا کہ آج علم و سائنس اور انسانیت کے لیے ایک بہترین دن ہے۔

برلا نے کہا کہ  اس دوا کے تیسرے مرحلے سے حاصل کردہ نتائج حوصلہ افزا ہیں اور امید ہے کہ یہ دوا کورونا کے خلاف کارگر ثابت ہو گی ۔

 واضح رہے کہ ترکی سمیت  چھ ممالک میں اس دوا کے 43500 تجربات کیے گئے  جس کے فوری استعمال ک منظوری کےلیے  اس ماہ کے اواخر تک  درخواست کی جائے گی ۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں