آئس لینڈ میں کورونا کے بعد 4 ماہ تک اینٹی باڈیز کے زندہ رہنے کا تعین

امریکی بائیو ٹیکنالوجی فرم امگین کی برانچ ڈی کوڈ جنیٹکس کی جانب سے کی گئی تحقیق میں آئس لینڈ میں کووڈ۔19 ٹیسٹ کیے گئے 30 ہزار افراد کا مشاہدہ کیا گیا

1483577
آئس لینڈ میں کورونا کے بعد 4 ماہ تک اینٹی باڈیز کے زندہ رہنے کا تعین

آئس لینڈ میں  کی گئی  تحقیقات کے نتائج کے مطابق کورونا وائرس کے بعد اینٹی باڈیز کی  جانب سے کم ازکم 4 ماہ تک مریض کا اس وائرس کے خلاف تحفظ کرنے کا تعین ہوا ہے۔

امریکی بائیو ٹیکنالوجی فرم امگین کی برانچ ڈی کوڈ جنیٹکس کی جانب سے کی گئی تحقیق میں آئس لینڈ میں کووڈ۔19 ٹیسٹ کیے گئے 30 ہزار افراد کا مشاہدہ کیا گیا۔

اسپتالوں، یونیورسٹیوں اور طبی عملے کے تعاون سے کی گئی اس تحقیق میں  اس بات کا تعین ہوا ہے کہ کورونا کے مریضوں میں صحت یابی کے بعد کم ازکم 4 ماہ تک اینٹی باڈیز وائرس کے خلاف قوت ِ مدافعت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

ریسرچ کے نتائج شائع ہونے والے ’’نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن‘‘ جریدے سے انٹرویو میں ہارورڈ یونیورسٹی اور امریکی نیشنل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین  کا کہنا ہے کہ قدرتی انفیکشن کی طرح ویکسین  کے طویل المدت اینٹی باڈیز بنانے  میں معاون ثابت ہونے کی صورت  میں انتہائی وبائی کورونا وائرس کے خلاف قوت ِ مدافعت  کے طویل مدت تک برقرار رہ سکنے کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں۔

اس موضوع پر اس سے پیشتر کی گئی تحقیق میں کووڈ۔19 کے خلاف  بننے والے اینٹی باڈیز  کے قلیل مدت میں اپنا وجود ختم کرنے کا تاثر سامنے آیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں