چین:بلا انسان کا خلائی جہاز بحفاظت زمین پر اترگیا

یہ  بلا انسان کا خلائی جہاز لانگ مارچ بی فائیو ، جنوبی چین کے صوبہ ہائینان کے خلائی مرکز سے پانچ مئی کو مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے مدار میں بھیجا گیا تھا

1413575
چین:بلا انسان کا خلائی جہاز بحفاظت زمین پر اترگیا

چین کی طرف سے خلا میں بھیجی گئی گاڑی کامیابی سے زمین پر واپس پہنچ چکی ہے۔
شین ہوا خبر ایجنسی کے مطابق، بلا انسان کی یہ گاڑی منگولیا کے نیم خود مختار علاقے ڈونگ فینگ میں مقامی وقت کے مطابق شب  ایک بجکر اننچاس منٹ پر اتری ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی  مدار میں  دو روز اورا نیس گھنٹے تک موجود رہی  جسے کسی قسم کا نقصان بھی نہیں پہنچا۔علاوہ ازیں تجربے کے دوران خلائی جہاز کےتمام نظام مکمل کام کرتے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ  بلا انسان کا خلائی جہاز لانگ مارچ بی فائیو ، جنوبی چین کے صوبہ ہائینان کے خلائی مرکز سے پانچ مئی کو مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے مدار میں بھیجا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں