"امید کی کرن "کورونا کے خلاف دوا کے تجربے کا آغاز ہوگیا

کورونا کو شکست دینے کے لیے سائنسدانوں نے کوششیں تیز کر دی ہیں اور اسی سلسلے میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے تیار کی گئی ویکسین کے طبی تجربات آج سے شروع ہو گئے

1404369
"امید کی کرن "کورونا کے خلاف دوا کے تجربے کا آغاز ہوگیا

کورونا کو شکست دینے کے لیے سائنسدانوں نے کوششیں تیز کر دی ہیں اور اسی سلسلے میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے تیار کی گئی ویکسین کے طبی تجربات آج سے شروع ہو گئے۔
سائنسدانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کامیاب تجربے کے بعد ستمبر تک ویکسین مریضوں پر آزمانا شروع کر دی جائے گی۔
دوسری جانب جرمنی میں بھی کورونا وائرس ویکسین کے پہلے تجربےکی اجازت دے دی گئی ہے۔
ویکسین 200 صحت مند رضاکاروں پر آزمائی جائے گی ۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تدارک کے لیے تیار کی گئی ویکسین کے 5  طبی تجربات اب تک منظور ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی نے دو روز قبل کورونا وائرس ویکسین کا  تجربہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں