اب ویٹس ایپ پر دھڑا دھڑ پیغامات شیئر نہیں کیے جا سکیں گے

حالیہ ایام میں من گھڑت خبریں پھیلانے کے عمل میں سنگین سطح پر تیزی آنے کا مشاہدہ ہوا ہے

1393095
اب ویٹس ایپ پر دھڑا دھڑ پیغامات شیئر نہیں کیے جا سکیں گے

ویٹس ایپ نے کورونا بحران کے دوران  غلط معلومات  کےپھیلاو میں سست روی لانے کے زیر مقصد میسجنگ فیچرز میں تبدیلی کی ہے ۔

فرم  نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ ایام میں من گھڑت خبریں پھیلانے کے عمل میں سنگین سطح پر تیزی آنے کا مشاہدہ ہوا ہے۔

اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ ویٹس ایپ کو ذاتی بات چیت  کے حامل ایک پلیٹ فارم تک محدود رکھنے کے لیے  اس طرز کے پیغامات کے پھیلاو کا سد باب کرنا لازمی ہے۔

نئے عمل درآمد کے ساتھ اس قسم کے  پیغامات ایک وقت میں محض ایک صارف کو ہی بھیجے جا سکیں گے۔

 



متعللقہ خبریں