جہاں بھی جائیگو گوگل تمھارا تعاقب کرے گا

فرم 131 ممالک اور علاقوں میں انسانوں کی حرکات و سکنات کے حوالے سے یکجا کردہ معلومات  سے عوام کو آگاہی کرائے گی

1391209
جہاں بھی جائیگو گوگل تمھارا تعاقب کرے گا

گوگل نے عالمی وبا کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں ’’گھر میں رہو‘‘ انتباہ  کو ملحوظ ِ خاطر رکھے یا نہ رکھے جانے کاتعین کرنے کے زیر مقصد لوکیشن کو آشکار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سرچ انجن گوگل  کا کہنا ہے کہ فرم 131 ممالک اور علاقوں میں انسانوں کی حرکات و سکنات کے حوالے سے یکجا کردہ معلومات  سے عوام کو آگاہی کرائے گی۔

گوگل کا کہنا ہے کہ وبا کے خلاف جنگ میں معاونت کے لیے انسانوں کا کس کس مقام کو جانے کی معلومات پر مبنی پہلی رپورٹ آج جاری کی جائیگی، اس طرح جغرافیائی حرکات و سکنات  کا جائزہ لیتے ہوئے  حکومتوں اور عوامی صحت سے متعلقہ حکام کو آگاہی کراتے ہوئے مہلک  وائرس کے خلاف عالمی جنگ میں معاونت فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں عوام کے مارکیٹوں، فارمیسیوں، پارک یا پھر دفاتر کی طرح کے مقامات کو جانے اور ان مقامات پر انسانوں کے رش کی طرح کی معلومات یکجا ہوں گی۔

اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افرادی لوکیشن یا پھر شناخت کا تعین کرنے  سے متعلق معلومات کا تبادلہ نہیں کیا جا ئیگا۔



متعللقہ خبریں