" دنیا میں 3 کروڑ بچوں نے اسکول جانا چھوڑدیا "وجہ کیا ہے جانیئے

یونیسکو کے مطابق ،تعلیم کی ترویج میں اس پیمانے کا خلل پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا اور خدشہ ہے کہ اگر وائرس قابو میں نہ آیا تو بچوں کے بڑی تعداد تعلیم کے حق سے محروم ہوجائے گی

1372583
" دنیا میں 3 کروڑ بچوں نے اسکول جانا چھوڑدیا "وجہ کیا ہے جانیئے

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے باعث دنیا میں لگ بھگ تین کروڑ بچوں نے اسکول جانا چھوڑ دیا ہے۔

 اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسکو نے کہا کہ اب تک 13 ملکوں نے اپنے تمام اسکول بند کر دیے ہیں جبکہ 9 دیگر ممالک میں اسکول جزوی طور پر بند ہیں۔

 یونیسکو کے مطابق ،تعلیم کی ترویج میں اس پیمانے کا خلل پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا اور خدشہ ہے کہ اگر وائرس قابو میں نہ آیا تو بچوں کے بڑی تعداد تعلیم کے حق سے محروم ہوجائے گی۔

 یاد رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے 80 ممالک تک پھیل چکا ہےجس سے 95 ہزار لوگ متاثر ہیں جبکہ 3200 کی موت واقع ہوچکی ہے۔



متعللقہ خبریں