7 سالہ طویل سفر انجام کو پہنچا،خلائی جہاز مریخ پر اتر گیا

امریکی خلائی ادارے ناسا کا بغیر انسان کے تحقیقی خلائی جہاز 7 سال کے طول سفر کے بعد نظام شمسی کے سرخ سیارے مریخ پر اتر گیا ہے

1095574
7 سالہ طویل سفر انجام کو پہنچا،خلائی جہاز مریخ پر اتر گیا

امریکی خلائی ادارے ناسا کا بغیر انسان کے تحقیقی خلائی جہاز نظام شمسی کے سرخ سیارے مریخ پر اتر گیا ہے۔

 جہاز کے مریخ کی سطح پر اترنے پر ناسا کی تجربہ گاہ میں موجود سائنسدانوں اور تحقیقی ملازمین  نے پرزور انداز میں تالیاں بجائیں۔

 یہ جہاز 7 سال  کے طویل سفر کے بعد مریخ کی سطح پر اترنے میں کامیاب ہوا ہے۔

 ناسا کے کنٹرول ٹاور نے بھی خلائی جہاز ’اِن سائٹ‘ کے سرخ سیارے پر اترنے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

 اس پیشرفت کو صدر ٹرمپ اور نائب صدر پینس نے بھی ٹیلی وژن پر دیکھا۔

اس خلائی جہاز کے مریخ پر اترنے کے مشن پر 993 ملین امریکی ڈالر کی لاگت آئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں