ترکی شمسی توانائی کی جنت

گزشتہ برس 800 میگا واٹ  کی گنجائش کے حامل  سولر پاور اسٹیشنوں   کی موجودہ   گنجائش حکومتی سرمایہ کاری کی بدولت  دو ہزار میگا واٹ سے بھی تجاوز کر  گئی ہے

866676
ترکی شمسی توانائی  کی جنت

ترکی  میں قابل تجدید  توانائی کے وسائل سے استفادہ کرنے کی خواہاں کاروباری شخصیات   کی کوششوں سے  بھی    ترقی کی جانب رواں دواں    شمسی  توانائی   پاور  اسٹیشنز  میں سرمایہ کاری میں ہر گزرتے دن اضافہ  ہوتا جا رہا ہے۔

کاروباری حضرات  خاصکر سالانہ دھوپ کے سب سے زیادہ  پڑنے والے   شانلی عرفا، غازی این تپ  اور دیار بکر کی  طرح کے جنوب مشرقی  شہروں اور اندرون  اناطولیہ   کے شہروں  میں  شمسی توانائی    کے حصول  کے لیے سرمایہ  کاری  کر  رہے ہیں۔

گزشتہ برس 800 میگا واٹ  کی گنجائش کے حامل  سولر پاور اسٹیشنوں   کی موجودہ   گنجائش حکومتی سرمایہ کاری کی بدولت  دو ہزار میگا واٹ سے بھی تجاوز کر  گئی ہے۔  جبکہ  بلا لائسنس  پاور اسٹیشنز کی تعداد 1 ہزار 42 سے   بڑھتے ہوئے 2 ہزار 442 تک  جا پہنچی ہے۔

ہران یونیورسٹی   کے   قابل ِ تجدید توانائی  و انرجی  پروڈکشن  سنٹر  کے منیجر  ڈاکٹر  اعظمی آک تاجر  کا کہنا ہے کہ  ترکی میں  شمسی توانائی سے استفادہ کرنے کی شرح میں   بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  شمسی توانائی سے  کمائی کے طریقوں سے آشنا سرمایہ کار سرعت سے پاور اسٹیشنز بنا رہے ہیں جبکہ اس شعبے میں حکومتی  ضمانت اور  آسانیاں    سرمایہ   کاری کی سطح میں  اضافہ کر رہی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں