مڈاغاسکر: طاعون کی وبا میں اضافہ،124 ہلاکتیں

مڈاغاسکر میں طاعون کی وباء پھیلنے کے سبب رواں سال اگست سے اب تک 124 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

833992
مڈاغاسکر: طاعون کی وبا میں اضافہ،124 ہلاکتیں

مڈاغاسکر میں طاعون کی وباء پھیلنے کے سبب رواں سال    اگست سے اب تک 124 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 اس وباء کے باعث اس  ملک  کے دو اہم شہر سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

 مڈاغاسکر کے خطرات اور قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق، اگست سے اب تک اس وباء کے سبب 1,192 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور یہ تعداد اس بیماری سے متاثر ہونے والوں کی سالانہ تعداد سے تین گنا زائد ہے۔

 اس بیماری سے متاثر ہونے والوں کی 55 فیصد سے زائد تعداد دارالحکومت انتاناناریوو اور دوسرے بڑے شہر توماسینا میں سے تعلق رکھتی ہے۔



متعللقہ خبریں