تاریخ کی بدترین ہاتھی دانت تجارت ،گزشتہ سال 40 ٹن غیرقانونی دانت پکڑے گئے

دنیا بھر میں  گزشتہ سال  تقریباً 40 ٹن ہاتھی دانت  پکڑے گئے جس کا انکشاف ایک عالمی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا ہے

833041
تاریخ کی بدترین ہاتھی دانت تجارت ،گزشتہ سال 40 ٹن غیرقانونی دانت پکڑے گئے

 دنیا بھر میں  گزشتہ سال  تقریباً 40 ٹن ہاتھی دانت  پکڑے گئے۔

  نسلی ناپیدگی کی شکار جنگلی و نباتاتی  حیات    کی عالمی تجارت سے متعلق  موجود ایک عالمی   تنظیم نے اپنی رپورٹ میں   یہ  انکشاف کیاہے کہ گزشتہ سال   ہاتھی دانت  کی غیر قانونی  تجارت     کی مثال تاریخ  میں نہیں ملتی ۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ  گزشتہ 10 سالوں کے دوران   1 لاکھ 11 ہزار ہاتھی صرف اس ہوس میں مار دیئے گئے۔

 تنظیم کے  سیکریٹری جنرل  جان اسکان لون  نے بتایا کہ بوٹسوانا ،نمیبیا  اور جنوبی افریقہ    میں  ہاتھیوں کے شکار  میں نمایاں کمی مگر  وسطی افریقی ممالک میں  اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں ہاتھیوں کی نسل  کم ہو رہی ہے ۔

سیکریٹری جنرل نے مزید بتایا کہ   ہاتھیوں کے شکار میں کمی   کا  اصل سبب سخت قوانین  کا نفاذ ہے ۔



متعللقہ خبریں