چین میں موذی امراض کی کثرت،ہزاروں افراد ہلاک

گزشتہ ماہ  مجموعی طور پر  4 لاکھ 85 ہزار 649 افراد  موذی امراض میں مبتلا رہے جن میں سے 1097 افراد ایڈز سے،142 تپ دق سے،61 افراد برڈ فلو سے اور  ہیپاٹائٹس  اے بی سی اور ای سمیت  کتے کے کاٹنے کے واقعات سے 109 افراد ہلاک ہوئے

690925
چین میں موذی امراض کی کثرت،ہزاروں افراد ہلاک

معلوم ہوا ہے کہ چین میں گزشتہ مہینے 1409 افراد مہلک  امراض کی وجہ سے موت کی نیند سو گئے۔

 چینی کمیشن برائے   قومی صحت و خاندانی منصوبہ بندی کی ایک رپورٹ کے مطابق ، گزشتہ ماہ    مجموعی طور پر  4 لاکھ 85 ہزار 649 افراد  موذی امراض میں مبتلا رہے جن میں سے 1097 افراد ایڈز سے،142 تپ دق سے،61 افراد برڈ فلو سے اور  ہیپاٹائٹس  اے بی سی اور ای   سمیت  کتے کے کاٹنے   کے واقعات سے 109 افراد ہلاک ہوئے۔

 رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے  کہ یہ تمام واقعات  چین میں پیش آئے ہیں جن کا ہانگ کانگ،مکاو  اور  تائیوان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 



متعللقہ خبریں