جسمانی صحت اور چہرے کی خوبصورتی کا روز دانتوں اور منہ میں پوشیدہ
جب مسوڑھے اور دانت صحت مند ہوں گے تو مجموعی صحت بھی بہتر ہوگی
پاکستان کے بقائی ڈینٹل کالج اسپتال کے زیراہتمام ورلڈاورل ہیلتھ ڈے کے موقع پر ماہرین امراض دندان نے انسانی صحت اور چہرے کی خوبصورتی کی علامت منہ اور دانتوں کو قراردیا ہے۔
بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے قائمقام چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہ کی صحت سے جسم کی صحت جڑی ہے ۔
پرنسپل بقائی ڈینٹل کالج ڈاکٹر کاشف اکرام کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈینٹل ایجوکیشن میں بقائی ڈینٹل کالج سرفہرست ہے، یہاں پر تعلیم طلبہ کمیونٹی میں جاکر یہ شعور اجاگرکرتے ہیں کہ دانتو ں کی صحت کے کیا اصول اور طریقے اور فوائد ہیں مزید برآں دانتوں کی صفائی کس طرح کرنی چاہیے۔
پروفیسر ڈاکٹر اصغر علی شگری نے کمیونٹی ڈینٹسٹری کی افادیت خصوصاً اورل ہیلتھ کیئر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جب مسوڑھے اور دانت صحت مند ہوں گے تو مجموعی صحت بھی بہتر ہوگی۔
ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کی ڈاکٹر امرینہ قریشی نے کہا کہ صحت مند دانتوں کی موجودگی میں ہی چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔
متعللقہ خبریں
اقوام متحدہ کے صفر فضلہ اعلی سطحی شخصیات مشاورتی بورڈ کا دوسرا اجلاس
ترک خاتونِ اوّل اقوام متحدہ کے صفر فضلہ اعلی سطحی شخصیات مشاورتی بورڈ کا دوسرا اجلاس