ایف بی آئی کی بات مان کردیگرصارفین کا بھرم توڑنا ممکن نہیں:ایپل

امریکہ کا وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی اپیل سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کرے جس سے سید رضوان فاروق کے ٹیلی فون کو یہ دیکھنے کے لیے کھولا جا سکے کہ وہ گزشتہ دسمبر میں حملے سے پہلے کس سے رابطے میں تھا

441986
ایف بی آئی  کی بات مان کردیگرصارفین کا بھرم توڑنا ممکن نہیں:ایپل

امریکن ٹیکنالوجی کمپنی "اپیل "امریکی کانگریس کے ایک پینل کو آج بتائے گی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کیلیفورنیا کے شہر سان برنارڈینو میں ملوث دہشت گردوں کے زیر استعمال آئی فون کو ان لاک کرنے کی درخواست لوگوں کی زندگیوں میں حکومتی مداخلت کی ایک خطرناک روایت قائم کرے گی۔

واضح رہے کہ اس حملے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس سلسلے میں قانونی مشیر بروس سویل نے کہا ہے کہ سید رضوان فاروق کے ٹیلی فون کو کھولنے کے لیے سافٹ ویئر کی تیاری دنیا بھر میں کمپنی کے صارفین کے زیر استعمال کروڑوں دیگر ایپل فونز کی سکیورٹی کو کمزور بنائے گی۔

یاد رہے کہ امریکہ کا وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی اپیل سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کرے جس سے سید رضوان فاروق کے ٹیلی فون کو یہ دیکھنے کے لیے کھولا جا سکے کہ وہ گزشتہ دسمبر میں حملے سے پہلے کس سے رابطے میں تھا۔



متعللقہ خبریں