ترکیہ کی برآمدات سال کی پہلی سہ ماہی میں 23 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئیں

مارچ میں برآمدات کا حجم 22 ارب 578 ملین ڈالر رہا

2125621
ترکیہ کی برآمدات سال کی پہلی سہ ماہی میں 23 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئیں

ترکیہ کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

مارچ میں برآمدات کا حجم 22 ارب 578 ملین ڈالر رہا۔

یہ تاریخ میں  سب سے زیادہ مارچ کی برآمدات  کے طور پر ریکارڈ کی گئی ہے۔

سال کی پہلی سہ ماہی میں 57 صوبوں میں برآمدات میں اضافہ ہوا۔

وزارت تجارت نے صوبائی بنیادوں پر برآمدی اعداد و شمار کا اعلان کیا۔

صوبائی بنیادوں پر برآمدی چیمپئن ایک بار پھر استنبول ہے۔

یہ شہر  4 ارب 410 ملین ڈالر کی غیر ملکی فروخت کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔قوجا علی  3 ارب 40 ملین ڈالر کے ساتھ استنبول کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ ازمیر سے 2 ارب 255 ملین ڈالر اور برصا سے 1 ارب 636 ملین ڈالر کی برآمدات سر انجام دی گئیں۔

جبکہ دارالحکومت سے  ایک ارب 25 ملین ڈالر کی بیرون ملک  فروخت کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں