2003 سے ابتک ترکیہ میں 262 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، سرمایہ کاری دفتر

ترکیہ 2003 میں 3 ہزار ڈالر فی کس قومی آمدنی کے ساتھ درمیانی سطح کے  کم آمدنی والے ممالک میں شامل تھا

2111607
2003 سے ابتک ترکیہ میں 262 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری  ہوئی ہے، سرمایہ کاری دفتر

صدارتی سرمایہ کاری کے دفتر کے صدر براق داعلی اولو  نے کہا، "ترکیہ ایک ایسا ملک ہے جس نے 2003 سے اب تک 262 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری  حاصل کی ہے۔"

انٹرنیشنل  سرمایہ کاری انجمن  کے زیر اہتمام 43 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے داعلی اولو نے کہا کہ ترکیہ 2003 میں 3 ہزار ڈالر فی کس قومی آمدنی کے ساتھ درمیانی سطح کے  کم آمدنی والے ممالک میں شامل تھا۔

"یہ اب درمیانی اعلی آمدنی والے ممالک کی صف میں ہے  جس کی فی کس قومی آمدنی 13 ہزار ڈالر ہے۔ جب کہ ترکیہ  اس وقت عالمی تجارت میں محض  0٫005 فیصد  کے قریب حصے  کا مالک تھا جو  کہ اب 1.1 فیصد سے زیادہ کے برآمدی حصہ کے ساتھ نمایاں مقام کا حامل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2003 سے ابتک ترکیہ میں مجموعی  طور پر 262 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں