ترکیہ کی25 ممالک کو لسی کی برآمدات

ترکی کے ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ نے 2023 میں 3 ہزار 438 ٹن لسی  کی برآمد سے تقریباً 2.5 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی

2111294
ترکیہ کی25 ممالک کو لسی کی برآمدات

ترکی کے قومی مشروب ’لسی ‘کو 4  براعظموں کے 25 ممالک میں  متعارف کروایا گیا ہے۔

ترکی کے ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ نے 2023 میں 3 ہزار 438 ٹن لسی  کی برآمد سے تقریباً 2.5 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔

گزشتہ 5 سالوں میں  لسی  کی برآمدات سے 7 ملین 695 ہزار 940 ڈالر کی آمدنی  حاصل ہوئی ہے۔

2021 میں پہلی بار لسی کی برآمدات 1 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی  اور 2022 میں یہ   2 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

2019 میں لسی  صرف  12 ممالک کو برآمد کی گئی  جبکہ  گزشتہ سال ایشیا سے یورپ، افریقہ سے امریکہ تک 4 براعظموں کے 25 ممالک کو لسی فروخت کی گئی ۔

ترک لسی سب سے زیادہ   جارجیا کو برآمد کی گئی۔  گزشتہ سال اس ملک میں 1720 ٹن لسی برآمد کی گئی  اور اس سے  1 ملین  103 ہزار ڈالر کی آمدنی  حاصل کی گئی۔

 جارجیا کے بعد کویت کا نمبر آتا ہے  جسے  485 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئی اور اس کے بعد تیسرے نمبر پر  لیبیا کو  236   ہزار ڈالر کی لسی برآمد کی گئی ۔



متعللقہ خبریں