سال 2023 میں ترکیہ کی اقتصادیات میں 4،5 فیصد بڑھوتی

گذشتہ سال ملکی اقتصادیات میں 4،5 فیصد اور سال کی آخری تہائی میں 4 فیصد بڑھوتی ریکارڈ کی گئی ہے: ترکیہ محکمہ شماریات

2109059
سال 2023 میں ترکیہ کی اقتصادیات میں 4،5 فیصد بڑھوتی

سال 2023 میں ترکیہ کی اقتصادیات نے 4،5 فیصد ترقی کی ہے۔

ترکیہ محکمہ شماریات نے سال 2023 کے مجموعی ملکی پیداوار 'جی ڈی پی' نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال ملکی اقتصادیات میں 4،5 فیصد اور سال کی آخری تہائی میں 4 فیصد بڑھوتی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کرنٹ قیمتوں کے ساتھ 2023 کی جی ڈی پی گذشتہ سال کے مقابلے  میں 75 فیصد اضافے کے ساتھ، 26 ٹریلین 276 بلین   307 ملین لیرا رہی ہے۔  

اعداد و شمار کے مطابق ملک کی فی کس جی ڈی پی 3 لاکھ 7 ہزار 952 لیرا  ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس طرح ترکیہ کی اقتصادیات   اوپر تلے  14 تہائیوں سے بڑھوتی کی طرف مائل اقتصادیات بن گئی ہے۔



متعللقہ خبریں