ترکیہ کا سٹرس فروٹ کی برآمدات سے حاصل کردہ زرِمبادلہ 1 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا

سٹرس فروٹ کی برآمدات میں 428 ملین ڈالر کے ساتھ روس پہلے نمبر پر رہا ہے: خیرالدین اوچاک

2105900
ترکیہ کا سٹرس فروٹ کی برآمدات سے حاصل کردہ زرِمبادلہ 1 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا

ترکیہ کا، سال 2023 کے دوران، سٹرس فروٹ کی برآمدات سے حاصل کردہ زرِمبادلہ 1 بلین ڈالر سے زیادہ رہا ہے۔

بحیرہ ایجیئن برآمد کنندگان یونین کے جاری کردہ بیان کے مطابق 2023 میں  سٹرس فروٹ اور تیار سٹرس مصنوعات  کی برآمدات میں  2022 کے مقابلے میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یونین کے سربراہ  خیرالدین اوچاک نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ نے سال 2023 میں 3 ارب 49 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کے تازہ پھل اور سبزیاں برآمد کی ہیں۔

سٹرس فروٹ کی برآمدات میں 428 ملین ڈالر کے ساتھ روس پہلے نمبر پر رہا ہے۔ عراق کو کی گئی برآمدات 165 فیصد اضافے کے ساتھ 181،5 ملین ڈالر  تک پہنچ گئی ہیں۔

اوچاک نے کہا ہے کہ 101 ملین ڈالر کی سٹرس فروٹ برآمدات کے ساتھ یوکرین تیسرے نمبر پر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں