جینوا میں ترک سرمایہکاری کو فروغ دینے کے لیے سمٹ اجلاس

"مارکیٹ فوکس: ترکیہ" کے عنوان سے ایک تقریب جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں برن میں ترکیہ کے سفارت خانے، جنیوا کے قونصلیٹ جنرل، ترک صدارتی سرمایہ کاری کے دفتر اور جنیوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے منعقد ہوئی

2103407
جینوا میں ترک سرمایہکاری کو فروغ دینے کے لیے سمٹ اجلاس
isvicre market focus turkiye.jpg
isvicre market focus turkiye.jpg
isvicre market focus turkiye.jpg

جنیوا میں "مارکیٹ فوکس: ترکیہ" تقریب میں ترکیہ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

"مارکیٹ فوکس: ترکیہ" کے عنوان سے ایک تقریب جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں برن میں ترکیہ کے سفارت خانے، جنیوا کے قونصلیٹ جنرل، ترک صدارتی سرمایہ کاری کے دفتر اور جنیوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے منعقد ہوئی، جہاں ترکیہ میں سرمایہ کاری کے مواقع  پر بحث کی گئی۔

جنیوا چیمبر آف کامرس، انڈسٹری میں منعقدہ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، برن میں ترکیہ کے سفیر، ایمینےآجار سوئے  نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ اپنے خطے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے اہم مراکز میں سے ایک ہے اور ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ہمیشہ بھرپور حمایت کی جاتی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنیوا کی قونصل جنرل اپیک  زیتون اولو  اوزکان  نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سوئس سرمایہ کاروں کو ترک مارکیٹ کے غیر معمولی فوائد کو ظاہر کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔

صدارتی سرمایہ کاری کے دفتر کے نائب چیئرمین بیکر پولات نے ترکیہ کی جانب سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور اپنی مضبوط معیشت کو پیش کردہ قدر کی تجویز پر زور دیا۔

جنیوا چیمبر آف کامرس، انڈسٹری کے جنرل ڈائریکٹر ونسنٹ سبیلیا نے ترکیہ اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان اقتصادی مواقع کے بارے میں بات کی۔

اس خطاب کے بعد  سوئس سرمایہ کاروں کے لیے ترکیہ میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دی گئی اور ترکیہ میں سرمایہ کاری کرنے والی سوئس کمپنیوں کے تجربات سے آگاہ کیا گیا۔



متعللقہ خبریں