ہم ترکیہ سے جنگی طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں:یوکرینی سفیر

انقرہ میں متعین یوکرینی سفیر  واسیل بودنار نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے  کعان 5 ویں نسل ترک جنگی  طیارے کے انجن کو فروغ دینے میں تعاون کیا  ہے  امکان ہے کہ ہم ترکیہ سے یہ طیارے خریدیں گے

2103290
ہم ترکیہ سے جنگی طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں:یوکرینی سفیر

انقرہ میں متعین یوکرینی سفیر  واسیل بودنار نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے  کعان 5 ویں نسل ترک جنگی  طیارے کے انجن کو فروغ دینے میں تعاون کیا  ہے  امکان ہے کہ ہم ترکیہ سے یہ طیارے خریدیں گے۔

 بودنار نے  ایک ٹی وی چینل پر گفتگوکے دوران  بتایا کہ یوکرینی ماہرین کعان ترک جنگی طیارے  کے انجن کو فروغ دینے  میں  مصروف ہیں جو کہ  کوئی نئی بات نہیں ہے ،یوکرینی کمپنیاں  انجن کے فروغ کی تیاری میں کافی تجربہ رکھتی ہیں۔

 یوکرینی سفیر نے بتایا کہ ترک ساختہ جنگی طیارہ، امریکی ایف 35 اور ایف 22 سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھے گا جبکہ ہم ان طیاروں کو خریدنے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔

 ترکیہ نے سال 2017 میں قومی جنگی طیارے کعان کی تیاری شروع کی تھی جس کی پیداوار کا سلسلہ  سال 2028 میں متوقع ہے۔

 



متعللقہ خبریں