ترکیہ میں بیوٹی پارلر ٹوئرازم شروع ہو گئی

بیرونی ممالک سے ترکیہ کے بیوٹی پارلروں کے ساتھ دلچسپی کے رجحان میں اضافہ

2102237
ترکیہ میں بیوٹی پارلر ٹوئرازم شروع ہو گئی

بیرونی ممالک سے ترکیہ کے بیوٹی پارلروں کے ساتھ دلچسپی کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ترکیہ بیوٹی پارلر سوسائٹی کے سربراہ ثابت آق قایا نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ میں بیوٹی پارلروں کی تعداد 70 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اب بیرونی ممالک سے بھی ترکیہ کے بیوٹی پارلروں کے ساتھ دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے۔ یہاں جو بات توجہ طلب ہے وہ ہمارا وسیع پیمانے کا بجٹ ہے۔ ہمارے کام  میں ہر سال  اور ہر فیشن کے مطابق تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔ بال رنگنے سے لے کر مختلف شکلوں میں بالوں کی  کٹائی، ان کو شکل دینے ، بالوں کے ساتھ مصنوعی بالوں کی لِٹیں لگوانے اور مصنوعی بال لگوانے  سے خصوصی رغبت ظاہر کی جا رہی ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس سیکٹر میں کسی نئی چیز کا اضافہ ہو رہا ہے"۔

ثابت آق قایا نے کہا ہے کہ مصنوعی بال جلد سے چِپک جاتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایسی وِگیں بھی تیار کی جاتی ہیں جن سے  اصلی یا نقلی کی پہچان مشکل ہو جاتی ہے۔



متعللقہ خبریں