ترکیہ: ٹی ڈی ٹی ممالک کے لئے برآمدات میں 14،2 فیصد اضافہ

ٹی ڈی ٹی ممالک کے لئے ترکیہ کی برآمدات  گذشتہ سال 14،2 فیصد اضافے کے ساتھ 6،8 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں: ترکیہ برآمداتی اسمبلی

2096212
ترکیہ: ٹی ڈی ٹی ممالک کے لئے برآمدات میں 14،2 فیصد اضافہ

ترکیہ نے 2023 میں ترک حکومتوں کی تنظیم TDT کے رکن ممالک کے لئے، 2022 کے مقابلے میں، 14،2 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ ڈالر  کی برآمدات کی ہیں۔

حالیہ سالوں میں ٹی ڈی ٹی کے رکن ممالک یعنی ترکیہ، آذربائیجان، قزاقستان، کرغستان اور ازبکستان کے درمیان   تجارت میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترکیہ برآمداتی اسمبلی کے اعداد و شمار کے مطابق  ٹی ڈی ٹی ممالک کے لئے ترکیہ  کی برآمدات  گذشتہ سال  14،2 فیصد اضافے کے ساتھ 6،8 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

مذکورہ دورانیے میں ٹی ڈی ٹی کے جس ملک کو سب سے زیادہ برآمدات کی گئی ہیں وہ 2،4 بلین ڈالر کے ساتھ آذربائیجان ہے۔

آذربائیجان کے بعد 1،7 بلین ڈالر کے ساتھ قزاقستان دوسرے، 1،6 بلین ڈالر کے ساتھ ازبکستان دوسرے، 1 بلین ڈالر کے ساتھ کرغستان تیسرے نمبر پر  رہا ہے۔

ٹی ڈی ٹی ممالک کو سب سے زیادہ کیمیائی مادوں اور کیمیائی مصنوعات کی برآمدات کی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں