ترکیہ نے گزشتہ سال 70 ممالک کی برآمدات کا ریکارڈ توڑ ڈالا

مہوریہ کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر برآمدات نے 255.8 بلین ڈالر کے ساتھ ریکارڈ توڑ دیا

2095228
ترکیہ نے گزشتہ سال 70 ممالک کی برآمدات کا ریکارڈ توڑ ڈالا

ترکیہ نے گزشتہ سال 70 ممالک کی برآمدات کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں یاد دلایا گیا کہ جمہوریہ کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر برآمدات نے 255.8 بلین ڈالر کے ساتھ ریکارڈ توڑ دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ 2002 میں عالمی برآمدات  میں ترکیہ کا حصہ 0.55 فیصد تھا اور یہ حصہ 2022 میں بڑھ کر 1.02 فیصد اور ستمبر 2023 کے آخر میں 1.06 فیصد ہو گیا۔

 گزشتہ سال 12 ہزار 886 مصنوعات کو 240 سے زائد ممالک اور سرحدی چوکیوں کو پہنچایا گیا  تھااور ان میں سے 70 ممالک کو سب سے زیادہ برآمدات کی گئیں۔

" ہمارے سب سے اہم تجارتی  شراکت دار  یورپی یونین (EU) ممالک کی عالمی درآمدات میں جنوری تا نومبر 2023 کی مدت میں 16.1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے تو  ہمارے ملک کی یورپی یونین کو 2023 میں برآمدات ایک سال قبل کے مقابلے میں 1.2 فیصد بڑھ کر 104.3  ارب  ڈالر تک رہی ہیں۔"

بیان میں بتایا گیا  ہےکہ مشرقِ قریب اور مشرق وسطیٰ کے خطے جہاں حال ہی میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے، کی برآمدات گزشتہ سال 2.2 فیصد اضافے کے ساتھ 46.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں اور ترک جمہورتوں کو برآمدات26٫9  فیصد کے  اضافے کے ساتھ 10.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

 



متعللقہ خبریں