یورپی یونین نے روس پر پابندیوں کی میعاد مزید 6 ماہ کے لیے بڑھا دی

یورپی یونین کونسل کے مطابق، سال 2014 سے یوکرین میں عدم استحکام پھیلنے کے سبب روس  پر عائد کردہ پابندیوں کی میعاد اب 31 جولائی تک برقرار رہے گی جن کا دائرہ  سال 2022 کے یوکرین پر حملوں کے جواب میں مزید وسیع کر دیا گیا تھا

2094771
یورپی یونین نے روس پر پابندیوں کی میعاد مزید 6 ماہ کے لیے بڑھا دی

 یورپی یونین نے  روس پر عائد اقتصادی پابندیوں کی میعاد مزید چھ ماہ کےلیے بڑھا دی ہے۔

 یورپی یونین کونسل کے مطابق، سال 2014 سے یوکرین میں عدم استحکام پھیلنے کے سبب روس  پر عائد کردہ پابندیوں کی میعاد اب 31 جولائی تک برقرار رہے گی جن کا دائرہ  سال 2022 کے یوکرین پر حملوں کے جواب میں مزید وسیع کر دیا گیا تھا۔

 یورپی یونین نے اب تک روس کے خلاف  پابندیوں کے بارہ عدد پیکیج نافذ کیے ہیں جن میں تجارتی،مالیاتی ،صنعتی،ٹیکنولوجیک،مواصلاتی اور پر تعیش مصنوعات کی درآمد شامل ہے۔

 علاوہ ازیں ، بحری راستوں سے خام پٹرول اور دیگر پٹرول مصنوعات کی  درآمدات اور  بعض روسی بینکوں  کو  عالمی نظام ادائگی زر سوئفٹ  کے استعمال سے بھی خارج کرنا شامل ہے ۔

 



متعللقہ خبریں