حوثیوں کے حملوں سے خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہو سکتی ہے: حکومت یمن

یمنی حکومت  نے خبردار کیا ہے کہ  ایرانی نواز حوثیوں کے بحیرہ احمر میں حملوں  سے بنیادی خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہو سکتی ہے

2094293
حوثیوں کے حملوں سے خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہو سکتی ہے: حکومت یمن

یمنی حکومت  نے خبردار کیا ہے کہ  ایرانی نواز حوثیوں کے بحیرہ احمر میں حملوں  سے بنیادی خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہو سکتی ہے ۔

 یمنی خبر ایجنسی سابا کے مطابق،حکومت نے وزیر اعظم معین عبدالملک کی زیر قیادت ایک اجلاس طلب کیا ۔

 اجلاس میں مقامی و علاقائی صورتحال کا جائزہ لینے سمیت  حوثیوں کی طرف سے  عالمی  تجارتی آمدورفت اور بحری جہازوں پر حملوں کے نتائج پر غور کیا گیا ۔

 اجلاس میں   بتایا گیا کہ  حوثیوں کے حملوں سے بنیادی خوراک اور ادویات کی درآمدات کو نقصان پہنچ رہا ہے لہذا اُن کے سد باب کےلیے  متعلقہ حکام  ضروری ڈھانچہ تشکیل دیں۔

 اجلاس میں اس حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات ،ضروری منصوبہ بندی کی تیاری اور ان پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے تمام وزارتوں اور  متعلقہ  حکام کو ہدایات جاری کرنے کے علاوہ  کمیٹی کے قیام کا بھی فیصلہ کیا  گیا ہے۔



متعللقہ خبریں