ترکیہ کی متحدہ عرب امارات کو برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

یو اے ای کے بعد 1 ارب 776 ملین ڈالر کے ساتھ روسی فیڈریشن ، 1 بلین 325 ملین ڈالر کے ساتھ سعودی عرب ،889 ملین ڈالر کے ساتھ فرانس  اور606 ملین ڈالر کے ساتھ  الجزائر  کا نمبر آتا  ہے

2089286
ترکیہ کی متحدہ عرب امارات کو برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

گزشتہ سال ترکیہ کی برآمدات میں قدر کے لحاظ سے سب سے زیادہ اضافہ ہونے والا ملک  متحدہ عرب امارات تھا۔

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی کے اعداد و شمار کے مطابق جن ممالک میں گزشتہ سال ترکیہ کی برآمدات میں قدر کے لحاظ سے سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ان میں متحدہ عرب امارات 2 ارب 269 ملین ڈالر کے ساتھ سرفہرست ہے۔

یو اے ای کے بعد 1 ارب 776 ملین ڈالر کے ساتھ روسی فیڈریشن ، 1 بلین 325 ملین ڈالر کے ساتھ سعودی عرب ،889 ملین ڈالر کے ساتھ فرانس  اور606 ملین ڈالر کے ساتھ  الجزائر  کا نمبر آتا  ہے۔

2023 میں، ترکیہ نے روسی فیڈریشن کو 9 ارب 424 ملین ڈالر، سعودی عرب کو 2 ارب 274 ملین ڈالر، فرانس کو 9 ارب 736 ملین ڈالر، اور الجزائر کو 2 ارب 518 ملین ڈالر کی برآمدات کیں۔

گزشتہ سال متحدہ عرب امارات 5 ارب 915 ملین ڈالر کے ساتھ 11 واں ملک بن گیا جہاں ترکیہ نے سب سے زیادہ برآمدات کیں۔

ترکیہ نے جن ممالک کو 2023 میں سب سے زیادہ برآمدات کیں  ان میں 18 ارب 462 ملین ڈالر کے ساتھ جرمنی، 12 ارب 197 ملین ڈالر کے ساتھ امریکہ، 11 ارب 444 ملین ڈالر کے ساتھ برطانیہ، 11 ارب 200 ملین ڈالر کے ساتھ اٹلی اور 9 ارب 755 ملین ڈالر کے ساتھ عراق ہیں نمایاں  ہیں۔

متحدہ عرب امارات کو کیمیائی مادوں اور مصنوعات کے شعبے نے 263 ملین ڈالر کی مصنوعات فروخت کیں، اناج، دالیں، تیل کے بیج اور ان کی مصنوعات نے 222 ملین ڈالر، الیکٹریکل اور الیکٹرانکس نے 215 ملین ڈالر، اور آبی مصنوعات اور جانوروں کی مصنوعات نے 190 ملین ڈالر کی فروخت کی۔



متعللقہ خبریں