جاپان اور آسٹریلیا کا چین کے خلاف فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جاپان کی سرکاری خبر ایجنسی کیودو کے مطابق، ٹوکیو اور کینبرا  حکومتوں کے درمیان مشرقی اور جنوبی چین میں  کسی فوجی جارحیت کے خلاف دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کےلیے مذاکرات کر رہے ہیں

2089169
جاپان اور آسٹریلیا کا چین کے خلاف فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 جاپان اور آسٹریلیا  خطے میں کسی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کےلیے فوجی تعاون کو بڑھا رہے ہیں۔

 جاپان کی سرکاری خبر ایجنسی کیودو کے مطابق، ٹوکیو اور کینبرا  حکومتوں کے درمیان مشرقی اور جنوبی چین میں  کسی فوجی جارحیت کے خلاف دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کےلیے مذاکرات کر رہے ہیں۔

ان مذاکرات میں جاپانی مسلح افواج اور آسٹریلیئن فوج  کے درمیان  مشقوں کو بڑھانا اور انہیں وسعت دینا  شامل ہے۔

  بتایا گیا ہے کہ  پیسفک کے یہ دونوں  ملک چین کی اشتعال انگیزی کے خلاف  کسی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں