ترکیہ: 2023 میں انطالیہ نے ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی میزبانی کی

سال 2023 میں فضائی راستے سے انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ 84 ہزار 737 رہی

2086207
ترکیہ: 2023 میں انطالیہ نے ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی میزبانی کی

سال 2023 میں فضائی راستے سے ترکیہ کے ساحتی ضلعے انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ 84 ہزار 737 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترکیہ وزارت سیاحت و ثقافت کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے ہر دلعزیز سیاحتی علاقے انطالیہ  نے گذشتہ سال ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی میزبانی کی ہے۔

بیان کے مطابق سال 2023 میں بیرونی پروازوں سے علاقے میں آنے والے سیاحوں کی تعداد ایک کروڑ 56 لاکھ 89 ہزار 258 اور مختلف ائیر پورٹوں سے ٹرانزٹ شکل میں علاقے میں داخل ہونے والے سیاحوں کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 479 رہی ہے۔

اس طرح فضائی راستے سے انطالیہ آنے والے سیاحوں کی کُل تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ 84 ہزار 737 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ممالک کے حوالے سے دیکھا جائے تو علاقے میں سب سے زیادہ سیاح روس سے  آئے اور اس کے بعد بالترتیب جرمنی، برطانیہ، پولینڈ، ہالینڈ، قزاقستان، رومانیہ، جمہوریہ چیک، اسرائیل اور یوکرین  کا نمبر آتا ہے۔



متعللقہ خبریں