ترکیہ: 2023 میں 48 لاکھ 26 ہزار 662 سیاحوں نے کپادوکیہ کی سیر کی

سیاحتی شہر کپادوکیہ نے گذشتہ سال 48 لاکھ 26 ہزار 662 مقامی و غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی

2084320
ترکیہ: 2023 میں 48 لاکھ 26 ہزار 662 سیاحوں نے کپادوکیہ کی سیر کی

ترکیہ کے سیاحتی شہر کپادوکیہ نے گذشتہ سال 48 لاکھ 26 ہزار 662 مقامی و غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی ہے۔ سیاحوں کی یہ تعداد بلند ترین تعداد کے طور پر ریکارڈ کا حصہ بن گئی ہے۔

ضلع نوشہر  کے گورنر علی فیدان نے کہا ہے کہ 2023 علاقائی سیاحت کے حوالے سے نہایت کامیاب ثابت ہوا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ سیاحوں کی یہ دلچسپی، بتدریج اضافے کے ساتھ، 2024 میں بھی برقرار رہے گی۔

فیدان نے کہا ہے کہ "اپنی قدرتی، تاریخی  اور ثقافتی خوبصورتیوں کی وجہ سے یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل  کپادوکیہ   اور پورا نو شہر  ضلع ہر سال لاکھوں مقامی و غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کرتا ہے۔ اس حوالے سے ہمارا ضلع ملکی اقتصادیات  میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سیاحتی سیکٹر کا ہمارے ضلعے کی خوشحالی اور روزگار کی فراہمی میں بھی نہایت اہم حصّہ ہے۔ سال 2023 میں یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد 48 لاکھ 26 ہزار 662  افراد کے ساتھ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے"۔



متعللقہ خبریں