ترکیہ: گذشتہ سال 7 ملین سے زائد سیاحوں نے شاہی محلّات کی سیر کی

سال 2023 میں 7 ملین سے زائد سیاحوں نے ترکیہ کے شاہی محلّات کی سیر کی

2083213
ترکیہ: گذشتہ سال 7 ملین سے زائد سیاحوں نے شاہی محلّات کی سیر کی

سال 2023 میں 7 ملین سے زائد سیاحوں نے ترکیہ کے شاہی محلّات کی سیر کی ہے۔

قومی محکمہ محلّات کے جاری کردہ بیان کے مطابق گذشتہ پورے سال کے دوران محکمہ محلّات سے منسلک محلّات، حویلیوں، بارہ دریوں اور عجائب گھروں کی سیر کرنے والے سیاحوں کی تعداد 72  کروڑ 61 لاکھ 241 ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ تعداد سال 2022 میں 66 کروڑ 49 لاکھ 163 سیاحوں  کی تعداد سے 9 فیصد زیادہ رہی ہے۔

2023 میں سب سے زیادہ سیاح کھینچنے والے محلّات میں 34 لاکھ 74 ہزار 760 سیاحوں کے ساتھ  توپ کاپی محل پہلے نمبر پر،  14 لاکھ 21 ہزار 55 سیاحوں کے ساتھ دولما باہچے محل  دوسرے اور 5 لاکھ 13 ہزار 100 سیاحوں کے ساتھ بے لر بے محل تیسرے نمبر پر رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ملّی سرائے لر تصویری عجائب گھر کی سیر کرنے والے سیاحوں کی تعداد 4 لاکھ 59 ہزار 835 اور اسلام مدنیت لر عجائب گھر کی سیر کرنے والے سیاحوں کی تعداد 8 لاکھ رہی ہے۔

گزشتہ سال بےکوز جامع مسجد اور بلور عجائب گھر کی سیر کرنے والے سیاحوں کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں