ہم، آئندہ 30 سالوں میں توانائی کے شعبے میں ترکیہ کو خود کفیل بنا دیں گے: بائراکتار

ہم، پیٹرول کی طرح قدرتی گیس کے بھی مزید ذخائر دریافت کر کے توانائی کے شعبے میں ترکیہ کا بیرونی انحصار ختم کر دیں گے: وزیر توانائی آلپ ارسلان بائراکتار

2079393
ہم، آئندہ 30 سالوں میں توانائی کے شعبے میں ترکیہ کو خود کفیل بنا دیں گے: بائراکتار
alparslan bayraktar-gencler.jpg
gabar-petrol uretimi.jpg

ترکیہ کے ضلع شرناک کے کوہِ گبار کے پیٹرول فیلڈ سے نکالے جانے والے پیٹرول کی یومیہ پیداوار 30 ہزار بیرل سے زیادہ ہو گئی ہے۔

ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل آلپ ارسلان بائراکتار نے دارالحکومت انقرہ میں نوجوانوں سے ملاقات کی اور بحیرہ اسود گیس فیلڈ سے لے کر  گبار پیٹرول تک متعدد موضوعات سے متعلق سوالات کے جواب دیئے ہیں۔

بائراکتار نے کہا ہے کہ ہم ،آئندہ 30 سالوں کے دوران، توانائی کے شعبے میں ترکیہ کو خود کفیل بنانے کا ہدف رکھتے ہیں۔21 اگست 2020 میں بحیرہ اسود کے سقاریہ گیس فیلڈ میں جمہوریہ ترکیہ کی تاریخ کے بڑے ترین گیس ذخائر کی دریافت ہوئی ہے۔ یہ فیلڈ مکمل فعالیت شروع کرنے کے بعد ترکیہ کی ضروریات کے 25 سے 30 فیصد کو پورا کرے گی۔

گبار سے نکالے جانے والے پیٹرول کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر توانائی بائراکتار نے کہا ہے کہ "اس وقت ہماری یومیہ پیٹرول پیداوار 30 ہزار بیرل سے تجاوز کر چکی ہے۔ ہم، گبار کی طرح  قدرتی گیس  کے بھی مزید ذخائر کی دریافت کر کے توانائی کے شعبے میں ترکیہ کے بیرونی انحصار کو ختم کر دیں گے"۔



متعللقہ خبریں