وزیر خزانہ مہمت شمشیک کی اسپین میں اہم میٹگنز

"مواصلات، مالیات، توانائی، صحت، سیاحت، آٹوموبائل  اور ٹیکسٹائل کے شعبوں کے سرمایہ کار ، ترکیہ کی ترقی کی صلاحیت اور اس کے پیش کردہ مواقع کو بڑی دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔"

2077096
وزیر خزانہ مہمت شمشیک کی اسپین میں اہم میٹگنز

وزیر  خزانہ مہمت شمشیک کا   بین الاقوامی سرمایہ کاری اجلاس  کا  اگلا پڑاؤ اسپین تھا۔

وزیر شمشیک  نےمالیت  2 ٹریلین ڈالر  کے حجم کی حامل   ہسپانوی  فرموں کے مینیجرز سے ملاقات کی اور بتایا کہ  یہ ملاقاتیں   بڑی مفید ثابت ہوئی ہیں۔

وزیر خزانہ مہمت شمشیک نے  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسپین میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اجلاسوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے  ہسپانوی بینک بی بی وی اے کی میزبانی میں 2 ٹریلین مالیت کی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ملاقاتیں بہت نتیجہ خیز تھیں  شمشیک  نے کہا، "مواصلات، مالیات، توانائی، صحت، سیاحت، آٹوموبائل  اور ٹیکسٹائل کے شعبوں کے سرمایہ کار ، ترکیہ کی ترقی کی صلاحیت اور اس کے پیش کردہ مواقع کو بڑی دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔"

وزیر خزانہ مہمت  شمشیک  نے کہا کہ درمیانی مدت کے پروگرام نے ترکیہ میں سرمایہ کاری کی خواہش کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔



متعللقہ خبریں