امریکی پابندیوں کے خلاف روس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے:ایران

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ  اس وقت دنیا کے 26 ممالک کو امریکہ کی جانب سے یک طرفہ پابندیوں کا سامنا ہےجس  کے اثر کو ختم کرنے کے لیے  روس کے ساتھ معاہدہ طے کرلیا گیا ہے

2073358
امریکی پابندیوں کے خلاف روس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے:ایران

 ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالیہان نے کہا ہے کہ   مغربی ممالک کی اقتصادی  پابندیوں کے خلاف  روس کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

 ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ،عبدالہیان  نے بحیرہ کیسپیئن کے ساحلی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس  کے سلسلے میں ماسکو میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کی ۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ  اس وقت دنیا کے 26 ممالک کو امریکہ کی جانب سے یک طرفہ پابندیوں کا سامنا ہے، ایران نے تین سال قبل ان ممالک پر  سے پابندیاں ہٹانے کی خاطر ایک اتحاد قائم کرنے کی تجویز پیش کی تھی  جس  کے لیے  روس کے ساتھ معاہدہ طے کرلیا گیا ہے۔

 ایرانی وزیر نے مزید کہا کہ  اس اتحاد کے قیام سے  پابندیوں کو بے اثر کرتے ہوئے متاثرہ ممالک کی خوشحالی اور ان کی ترقی میں اضافہ ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں