ترکیہ کی اقتصادیات میں 5،9 فیصد بڑھوتی

اقتصادی بڑھوتی ہماری دُور اندیش اور اصولی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور ہم ان پالیسیوں کو افراطِ زر اور کرنٹ خساروں میں مستحکم کمی اور میکرو۔ فنانشیل استحکام کے حصول تک جاری رکھیں گے: وزیر خزانہ مہمت شیمشیک

2070879
ترکیہ کی اقتصادیات میں 5،9 فیصد بڑھوتی

رواں سال کی تیسری تہائی میں ترکیہ کی اقتصادیات میں 5،9 فیصد بڑھوتی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترکیہ محکمہ شماریات نے رواں سال کے جولائی تا ستمبر کے دورانیے میں گراس ڈومیسٹک پراڈکٹ  اعداد و شمار کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2023 کی تیسری تہائی میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں ، تعمیراتی سیکٹر میں 8،1 فیصد، صنعتی سیکٹر میں 5،7  فیصد، مالیاتی  و بیمہ سیکٹر میں 3،6 فیصد ، املاک کے سیکٹر میں 2،7 فیصد، خدمات کے سیکٹر میں 2،2 فیصد، معلومات و اطلاعت کے سیکٹر میں 1،7 فیصد اور زراعت کے سیکٹر میں 0،3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تیسری تہائی میں اقتصادی بڑھوتی پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ مہمت شیمشیک نے کہا ہے کہ "مذکورہ بڑھوتی ہماری اختیار کردہ دُور اندیش اور اصولی  پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور ہم ان پالیسیوں کو افراطِ زر اور کرنٹ خساروں میں مستحکم کمی اور میکرو۔ فنانشیل استحکام کے حصول تک جاری رکھیں گے"۔



متعللقہ خبریں