ترک سیاحتی شعبے کا ستارہ عروج پر ہے: وزیر سیاحت

وزیر سیاحت نے  ترک پارلیمانی کمیشن برائے بجٹ و منصوبہ بندی  کے سال 2024 بجٹ پلان پیش کرنے کے دوران بتایا کہ  اس وقت ترکیہ دنیا بھر میں سیاحتی اعتبار سے قابل ذکر ملک بن چکا ہے جبکہ شعبہ سیاحت  اس سلسلے میں  فروغ پاتا جا رہا  ہے

2064790
ترک سیاحتی شعبے کا ستارہ عروج پر ہے: وزیر سیاحت

وزیر سیاحت و ثقافت   مہمت نوری ایرسوئے نے بتایا ہے کہ اس سال اب تک  ترکیہ آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 45٫2 ملین ہو چکی ہے۔

 وزیر سیاحت نے  ترک پارلیمانی کمیشن برائے بجٹ و منصوبہ بندی  کے سال 2024 بجٹ پلان پیش کرنے کے دوران بتایا کہ  اس وقت ترکیہ دنیا بھر میں سیاحتی اعتبار سے قابل ذکر ملک بن چکا ہے جبکہ شعبہ سیاحت  اس سلسلے میں  فروغ پاتا جا رہا  ہے ۔

 انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال  51٫4 ملین افراد ترکیہ کی سیر کو آئے  جو کہ سال 2021 کی مجموعی تعداد سے 71 فیصد زیادہ رہی تھی ،اس سال ستمبر تک غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 45٫2 ملین ہو چکی ہے فی کس آمدنی کے اعتبار سے  سیاحتی آمدنی کا تناسب جو گزشتہ سال 89 ڈالر تھا بڑھ کر 100 ڈالرز ہو چکا ہے۔

 



متعللقہ خبریں