اسرائیل۔فلسطین کشیدگی،امریکہ و دیگر فضائی کمپنیوں نے پروازیں معطل کر دیں

اسرائیل پر فلسطینی مزاحمت پسند تنظیم حماس کے تباہ کن حملے کے بعد امریکی اور دیگر بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے اسرائیل کے لیے پروازیں روک دیں

2048906
اسرائیل۔فلسطین کشیدگی،امریکہ و دیگر فضائی کمپنیوں نے پروازیں معطل کر دیں

اسرائیل پر فلسطینی مزاحمت پسند تنظیم حماس کے تباہ کن حملے کے بعد امریکی اور دیگر بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے اسرائیل کے لیے پروازیں روک دیں۔

خبر کے مطابق، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے یو ایس ائیر لائنز پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی فضائی حدود میں پرواز کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں۔

امریکی یونائیٹڈ ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ ہماری اسرائیلی شہر تل ابیب کی پروازیں اس وقت تک معطل رہیں گی جب تک کہ حالات انہیں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔

اس کےعلاوہ امریکن ائیر لائنز نے کہا کہ اس نے بھی عارضی طور پر تل ابیب آنے اور جانے والے آپریشنز کو معطل کر دیا ہے جبکہ ائیر فرانس، کے ایل ایم،وزایئر،نارویجیئن ایئراور ایئر انڈیا،برٹش ایئر ویز،لفتھانسا،ایزی جیٹ اورورجن اٹلانٹک نے بھی تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دیں ہیں۔

واضح رہے کہ حماس کے مزاحمت کاروں اور اسرائیلی قوتوں کی جھڑپیں تیسرے روز بھی جاری ہیں، اسرائیل پر حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرچکی ہے۔

البتہ ایک اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت پسند تنظیم حماس کے حملوں میں 1000 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں، 800 سے زائد فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں فلسطینی ہلاک اور ہزاروں سے زائد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی حملوں میں 7 مساجد اور 72 رہائشی عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں جبکہ5 ہزار سے زائد کو نقصان پہنچا ہے، اس کےعلاوہ ملبے تلے درجنوں افراد کے دبے ہونے کاخدشہ ہے۔



متعللقہ خبریں