امریکہ، ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 40 بلین ڈالر کے اضافی فنڈ کی منظوری

وائٹ ہاؤس آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ کی ڈائریکٹر شالینڈا ینگ نے ہاؤس کے اسپیکر کیون میکارتھی کو لکھے گئے خط میں واضح کیا تھا کہ "تین اہم ضروریات" کو پورا کرنے کے لیے 40 بلین ڈالر کے ہنگامی فنڈ کی ضرورت ہے

2023440
امریکہ، ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 40 بلین ڈالر کے اضافی فنڈ کی منظوری

امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ نے 40 بلین ڈالر کے فنڈ کے لیے کانگریس سے منظوری کی درخواست کی، جس میں سے زیادہ تر یوکرین کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

وائٹ ہاؤس آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ کی ڈائریکٹر شالینڈا ینگ نے ہاؤس کے اسپیکر کیون میکارتھی کو لکھے گئے خط میں واضح کیا تھا کہ "تین اہم ضروریات" کو پورا کرنے کے لیے 40 بلین ڈالر کے ہنگامی فنڈ کی ضرورت ہے۔

ینگ نے لکھا تھا کہ"کانگریس کے ساتھ اپنی وابستگی کو جاری رکھنے کے لیے، یوکرین کے عوام کے وطن کے دفاع اور دنیا بھر میں جمہوریت کے لیے؛ تباہی کے ردعمل میں خلا کو پُر کرنے کے لیے اور جنگل کی آگ سے لڑنے والے ہمارے فائر فائٹرز کی مناسب مدد کرنے کے لیے؛  فنٹینائل کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے اور جنوب مغربی امریکی سرحدی علاقوں میں انسانی اور سرحدی حفاظت کے لیے، اور سرحدی  صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہماری پیشرفت کو جاری رکھنے کے لیے درخواست کی گئی اضافی فنڈنگ ​​کو محفوظ بنانے کے لیے فوری کارروائی کی اپیل کرتی  ہوں۔"

اگر کانگریس اسے  منظور کر لیتی ہے تو فنڈ میں سے 24 بلین ڈالر یوکرین اور دیگر بین الاقوامی ضروریات کے لیے، 12 بلین ڈالر آفات سے نجات کے لیے اور 4 بلین ڈالر سرحدی اور امیگریشن کے مسائل کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ ہے۔

 



متعللقہ خبریں