ماہ مئی میں ٹرکش کارگو عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر
ٹرکش کارگو، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں پانچویں نمبر پر تھا، مئی 2023 میں امریکہ، یورپ اور مشرق بعید کے بڑے بڑے برانڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سرفہرست تین ایئر کارگو کیریئرز میں سے ایک بن گیا ہے
ترک ہوائی فرم کے ایئر کارگو برانڈ ٹرکش کارگو نے ماہ مئی میں دنیا کے معروف ایئر کارگو کیریئرز میں تیسرے نمبر پر جگہ پائی ہے۔
THY پریس آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن IATA کی طرف سے شائع ہونے والے ماہانہ اعداد و شمار کو مد نظر رکھنے سے اس چیز کا مشاہدہ ہو اہے کہ ٹرکش کارگو، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں پانچویں نمبر پر تھا، مئی 2023 میں امریکہ، یورپ اور مشرق بعید کے بڑے بڑے برانڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سرفہرست تین ایئر کارگو کیریئرز میں سے ایک بن گیا ہے۔
ہوائی کارگو وزن کو طے کردہ فاصلے کے ساتھ ضرب دے کر حاصل کردہ ایف ٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ٹرکش کارگو نے پچھلے مہینے کے مقابلے میں اس میں 17 فیصد اضافہ کیا ہے ، جس سے اس کا مارکیٹ شیئر 4.7 فیصد سے بڑھ کر 5.4 فیصد ہو گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی
ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ آؤٹ لک کو "مثبت" کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے