ترکیہ: سال کے پہلے پانچ میں 46،3 ملین ڈالر مالیت کی ترک سامن مچھلی کی برآمد

بحیرہ اسود  سے سال کے پہلے 5 مہینوں میں 6 ہزار 804 ٹن ترک سامن مچھلی کی برآمد سے 4 کروڑ 63 لاکھ 12 ہزار 374 ڈالر زرِمبادلہ کمایا گیا ہے: اسماعیل کوبیا

2002050
ترکیہ: سال کے پہلے پانچ میں 46،3 ملین ڈالر مالیت کی ترک سامن مچھلی کی برآمد

ترکیہ کے علاقے مشرقی بحیرہ اسود  سے جنوری تا مئی کے دورانیے میں 15 ممالک کو 46،3 ملین ڈالر مالیت کی ترک سامن مچھلی برآمد کی گئی ہے۔

بحیرہ اسود برآمد کنندگان یونین کی  انتظامی کمیٹی کے رکن اور آبی مصنوعات سیکٹر  کمیٹی کے سربراہ اسماعیل کوبیا نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود  سے سال کے پہلے 5 مہینوں میں 6 ہزار 804 ٹن ترک سامن مچھلی برآمد کی گئی  اور اس برآمد سے 4 کروڑ 63 لاکھ 12 ہزار 374 ڈالر زرِمبادلہ کمایا گیا ہے۔

کوبیا نے کہا ہے کہ  رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں حاصل کردہ زرِ مبادلہ گذشتہ سال  کے اسی دورانیے میں 2 ہزار 273 ٹن مچھلی کی فروخت سے حاصل کردہ 1 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار 72 ڈالر زرِ مبادلہ کے مقابلے میں مقدار کے اعتبار سے 199 فیصد اور قدر کے اعتبار سے 187 فیصد زیادہ ہے۔

اسماعیل کوبیا نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کے گاہکوں کے علاوہ رواں سال کے پہلے 5 مہینوں میں میانمار، انڈونیشیا، ملائیشیا، جرمنی، جنوبی کوریا، قطر اور اسرائیل کے ہاتھ بھی ترک سامن مچھلی فروخت کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں