او ای سی ڈی نے ترکیہ کے لئے اقتصادی ترقی اندازوں میں اضافہ کر دیا

او ای سی ڈی نے ترکیہ کے لئے اقتصادی بڑھوتی کے اندازوں کو 2،8 فیصد سے بڑھا کر 3،6 فیصد کر دیا

1996567
او ای سی ڈی نے ترکیہ کے لئے اقتصادی ترقی اندازوں میں اضافہ کر دیا

اقتصادی  تعاون و ترقی تنظیم 'او ای سی ڈی' نے ترکیہ کے لئے اقتصادی بڑھوتی کے اندازوں کو 2،8 فیصد سے بڑھا کر 3،6 فیصد کر دیا ہے۔

او ای سی ڈی نے اپنی ماہِ جون کی "اقتصادی جائزہ رپورٹ" شائع کر دی ہے۔

رپورٹ   میں 2023 اور 2024 کے دوران اقتصادی ترقی کے بارے میں تنظیم کے پیشگی اندازوں کو جگہ دی گئی ہے۔

"مارچ 2023" کی رپورٹ  میں گلوبل ریئل اقتصادی ترقی  کے لئے 2،6 فیصد  اندازے    کا اعلان کیا گیا تھا لیکن حالیہ رپورٹ میں افراطِ زر میں کمی اور  چین کی طرف سے کورونا وائرس پابندیوں کی کالعدمی کے بعد اندازے کو بڑھا کر 2،7 فیصد کر دیا گیا ہے۔ تاہم 2024 کے لئے 2،9 فیصد بڑھوتی اندازہ بدستور قائم ہے۔

مارچ کی رپورٹ میں ترک اقتصادیات کے لئے اعلان کیا گیا اندازہ 2،8 فیصد تھا جسے تازہ رپورٹ میں بڑھا کر 3،6 فیصد اور  2024 کے بڑھوتی اندازے کو بڑھا کر 3،7 فیصد کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ کی داخلی طلب  اقتصادی  ترقی میں  مہمیز  ثابت ہو گی ۔



متعللقہ خبریں