ترکیہ نے سال کی پہلی سہ ماہی میں 2 ارب 625 ملین 510 ہزار ڈالر کی گاڑیاں فروخت کی ہیں

اولو داع آٹومو بائل  انڈسٹری ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے  مطابق، سال کی پہلی سہ ماہی میں آٹومو بائل انڈسٹری کی 8 ارب 618 ملین 998 ہزار ڈالر کی غیر ملکی فروخت کا 30.5 فیصد مسافر گاڑیوں پر مشتمل ہے

1973756
ترکیہ نے سال کی پہلی سہ ماہی میں 2 ارب 625 ملین 510 ہزار ڈالر کی گاڑیاں فروخت کی ہیں

ترکیہ نے سال کی پہلی سہ ماہی میں 86 ممالک اور آزاد ریاستوں  کو  2 ارب 625 ملین 510 ہزار ڈالر کی گاڑیاں فروخت کی ہیں۔

اولو داع آٹومو بائل  انڈسٹری ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے  مطابق، سال کی پہلی سہ ماہی میں آٹومو بائل انڈسٹری کی 8 ارب 618 ملین 998 ہزار ڈالر کی غیر ملکی فروخت کا 30.5 فیصد مسافر گاڑیوں پر مشتمل ہے۔

مسافر کاروں کی برآمدات جو جنوری تا مارچ 2022 میں 2 ارب 149 ملین 246 ہزار ڈالر تھیں، رواں سال کے اسی عرصے میں 22.16 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب 625 ملین 510 ہزار ڈالر ہوگئی  ہیں ۔

سال کی پہلی سہ ماہی میں، مسافر کاریں ترکیہ سے 86 ممالک اور آزاد ریاستوں کو رونہ کی گئیں۔

جنوری سے مارچ کے عرصے میں اس شعبے نے فرانس کو سب سے زیادہ مسافر کاریں برآمد کی ہیں۔

اس طرح ترکیہ کی  برآمدات 207 ملین 56 ہزار ڈالر سے 124.49 فیصد بڑھ کر 464 ملین 815 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔

فرانس کے بعد برطانیہ،  299 ملین 459 ہزار ڈالر کی مسافر کاروں کی برآمدات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 35.4 فیصد زاہد ہے۔

سال کی پہلی سہ ماہی میں اسپین 29.44 فیصد اضافے اور 290 ملین 53 ہزار ڈالر کے ساتھ تیسرے، اٹلی 24.48 فیصد اضافے اور 225 ملین 304 ہزار ڈالر کے ساتھ چوتھے، جرمنی 12.15 فیصد اضافے اور 217 ملین 76 ہزار ڈالر کے ساتھ پانچویں  نمبر پر ہے ۔

مسافر کاروں کی برآمدات میں پولینڈ 174 ملین 253 ہزار ڈالر کے ساتھ چھٹے، سلووینیا 145 ملین 100 ہزار ڈالر کے ساتھ ساتویں، بیلجیئم 96 ملین 187 ہزار ڈالر کے ساتھ آٹھویں، اسرائیل 73 ملین 170 ہزار ڈالر کے ساتھ نویں اور سویڈن 61 ملین 46 ہزار ڈالر کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔



متعللقہ خبریں