آج ٹوگ کے اوّلین مالکان کا انتخاب ہو گا، قرعہ اندازی رات 9 بجے متوقع

ٹوگ کے درخواست دہندگان میں سے اوّلین خوش نصیبوں کا انتخاب آج، پبلک نوٹری کی زیرِ نگرانی، ڈیجیٹل قرعہ اندازی سے جائے گا

1966706
آج ٹوگ کے اوّلین مالکان کا انتخاب ہو گا، قرعہ اندازی رات 9 بجے متوقع

آج ترکیہ کی پہلی سمارٹ گاڑی 'ٹوگ ٹی 10 ایکس'  کے اوّلین مالکان کا انتخاب کیا جائے گا۔

ٹوگ خریدنے کے لئے درخواست دینے والے افراد میں سے اوّلین خوش نصیبوں کے تعین کے لئے آج، پبلک نوٹری کی زیرِ نگرانی،  ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی جائے گی۔

ٹوگ کے لئے ریکارڈ توڑ درخواستوں کی موصولی کے بعد آج نگاہیں قرعہ اندازی پر لگی ہوئی ہیں۔

ٹوگ کے جاری کردہ بیان کے مطابق 'ٹی 10 ایکس'  کی اوّلین خرید کے لئے درخواست دینے کی مدّت پوری ہو گئی ہے اور  بیانہ سسٹم بند کر دیا گیا ہے۔

16 تا 27 مارچ کے دوران ٹرومور ایپلیکیشن  اور ٹوگ  ویب سائٹ سے درخواستیں جمع کروانے والے ایک لاکھ 77 ہزار 467 افراد کے لئے آج بحضور پبلک نوٹری ڈیجیٹل  قرعہ اندازی  کی جائے گی۔

ٹوگ گرینڈ قرعہ اندازی آج مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے ٹی آر ٹی خبر چینل سے  اور ٹوگ کے سوشل میڈیا صفحات سے براہ راست نشر کی جائے گی۔ قرعہ اندازی کے ساتھ رواں سال کے اندر اندر 20 ہزار گاڑیاں مالکان کے حوالے کر دی جائیں گی۔

قرعہ اندازی میں  20 ہزار صارفین کے ساتھ ساتھ 20 ہزار افراد کی اضافی فہرست کا بھی تعین کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں